The Dawn News - World - America Europe

ٹرمپ کی لاکھوں تارکین وطن کو آئندہ ہفتے سے ملک بدر کرنے کی دھمکی
واشنگٹن: آئندہ صدارتی انتخاب کے باضابطہ اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افراد کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ’امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ آئندہ ہفتے سے ان لاکھوں افراد کو بے دخل کرنے کا آغاز کرے گا جنہوں نے امریکا آنے کے لیے غیر قانونی راستے اختیار کیے‘۔

سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ جتنی تیزی سے آئے ہیں اتنی تیزی سے انہیں نکال دیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’غیر قانونی طور پر امریکا آنےوالوں کو فوراً ملک بدر کیا جائے‘

اس ضمن میں امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی صدر کی ٹوئٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات کی زد میں 10 لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں فیڈرل ججز کی جانب سے بے دخلی کے حتمی نوٹسز دیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی سے باخبر دیگر افراد کا کہنا تھا کہ مذکورہ آپریشن فوری طور پر نہیں ہوگا اور امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کے عہدیداران کو معلوم نہیں تھا کہ امریکی صدر حساس قانون سازی کے بارے میں عوام کو ٹوئٹر پر بتادیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں میں بھارتی سر فہرست

واضح رہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ بڑی غیر معمولی بات ہے کہ چھاپوں سے پہلے ان کا اعلان کردیا جائے۔

یہ خبر 19 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔