The Dawn News - Sport - Cricket

انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم نیلے رنگ کی جرسی نہیں پہنے گی
لندن: آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی کھلاڑی روایتی نیلے رنگ کے بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 جون کو برمنگھم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ورلڈ کپ میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنیں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پرانی نیلے رنگ کی کٹ میں ہی کھیلتی نظر آئے گی۔

آئی سی سی ایونٹس کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تمام مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے دو رنگ کی کٹس دینا ضروری ہوتا ہے جبکہ میزبان ٹیم ایک ہی کٹ میں پورا ایونٹ کور کرتی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھی مختلف جرسی پہنی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی میزبانی کرنے والی انگلش ٹیم نیلے رنگ کی کٹ میں ہی سبھی میچز میں حصہ لے گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں دو سے تین رنگ کی کٹس استعمال کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 جون کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہرے رنگ کے بجائے پیلے رنگ کی شرٹس کا استعمال کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے اس میچ میں جو شرٹ پہنی تھی اس میں لال رنگ نمایاں تھا۔

اسی سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی گذشتہ ماہ 3 مختلف رنگوں کی یونیفارمز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔

ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب تک ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھاتی آئی ہیں اور دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں رسائی کے قوی امکانات ہیں۔