The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایل او سی کے قریب رہائش پذیر افراد کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے کے منصوبے تیار
اسلام آباد: حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شیلنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے تیار کرلیے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی، جس میں مختلف سیاحتی، ترقیاتی منصوبوں اور آزاد کشمیر سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوئے جنہوں نے ریاست کے مختلف معاملات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واڈا، وزیر برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کیلئے ڈیم کا پانی استعمال کرنے کے چارجز میں اضافہ

اس موقع پر خسرو بختیار نے آزاد کشمیر کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور شرکا کو بتایا کہ ایل او سی کے اطراف میں رہائش پذیر افراد جن کے گھر بھارتی شیلنگ سے تباہ ہوگئے ہیں، ان کی بحالی اور امداد کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے پر عمران خان کی تعریف کی۔

فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ’آزاد کشمیر کی حکومت، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے، بھارتی فوج کی جارحیت روکنے، نو تشکیل شدہ قومی ترقیاتی کونسل سمیت آزاد کشمیر کی مختلف ترقیاتی فورم میں شمولیت اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہے‘۔

مزید پڑھیں: ہائیڈل پاور منافع میں سے آزاد کشمیر کو 12 ارب روپے سالانہ ملنے کا امکان

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا متعارف کروائی گئی نئی ویزا سروس سے آزاد کشمیر میں سیاح کو فروغ ملا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ایل او سی کے قریب رہائش پذیر افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس کے ساتھ نیلم جہلم پروجیکٹ-مانسہرہ، مظفرآباد-منگلہ-میرپور منصوبے، کوہالہ منصوبے، منگلہ ڈیم کی توسیع کے ساتھ آزاد کشمیر کی سیاحت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر 21 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔