The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی جمہوری نظام نہیں‘
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن، حکومت گرانا چاہتی ہے لیکن جمہوری نظام نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے اپوزیشن کی حالیہ کُل جماعتی کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گی جو قوم کے لیے ’اچھی خبر‘ لائے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے متعلق ایک سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اختر مینگل کو ہمارے لیے ووٹ دینے کا نہیں کہا اور ہمیں کوئی مسئلہ نہیں کہ انہوں نے حکومت کی حمایت کی‘۔

دوران گفتگو اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف ریفرنسز کے حکومتی اقدام کے بارے میں شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ ججز بہت زیادہ دباؤ میں تھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے ان کی تنخواہیں بڑھا دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اشیا ضروت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے بطور احتجاج گرفتاری دی، بلاول بھٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے پلان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر انہیں ہٹانے کے لیے ایوان بالا میں اپوزیشن کو مطلوبہ تعداد میں ووٹ درکار ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے تنقید کی کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر کا دورہ پاکستان کے دوران ذاتی طور پر استقبال نہ کرکے ’ناانصافی‘ کی۔

یہ خبر 28 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی