The Dawn News - Sport - Cricket

افغانستان آسان حریف نہیں، ان کے اسپنرز بہت اچھے ہیں، حارث سہیل
اوول: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اسپنرز اچھے ہیں اس لیے افغان ٹیم آسان حریف نہیں ہے لیکن امید ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ہنڈنگلے اوول میں مدمقابل ہوں گی اور اس میچ میں فتح کی صورت میں  پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ مزید ہموار ہو جائے گی۔

میچ سے قبل مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت میچ ٹو میچ کھیل رہے ہیں اور تمام  تر توجہ جیت پر ہے، افغانستان کے خلاف میچ جیتنا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف میچ کا سوچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان آسان حریف نہیں ہے کیونکہ ان کے اسپنرز اچھے ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر حکمت عملی تیار کی ہے اور امید ہے کہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

افغانستان کے ٹیم آفیشل کی جانب سے پاکستان کو افغان ٹیم سے کرکٹ سیکھے سے متعلق سوال پر حارث سہیل نے کہا کہ اس پر بات کرنا بورڈز کا کام ہے، ہم گراؤنڈ میں لڑ سکتے ہیں اور اس میں ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔

حارث سہیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف پرفارمنس اچھی تھی، اب منیجمنٹ نے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رول مختلف دیا ہے لہٰذا ضرورت کے مطابق جارحانہ انداز اپناتا ہوں جو کہ مختلف دکھائی دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف افتتاحی میچ کے بعد حارث سہیل کو اگلے تین میچوں سے سے ڈراپ کردیا گیا تھا لیکن پھر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انہیں شامل کیا گیا جس میں وہ مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 68رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے بعد ڈراپ ہونے کے بعد کچھ منفی نہیں سوچا تھا، بس یہ تہیہ کیا ہوا تھا کہ جب بھی موقع ملا ملا تو 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔