The Dawn News - Pakistan - Sindh

بیجنگ ایئرپورٹ پر عملے کی غلطی، پی آئی اے طیارے سے 50 مسافر آف لوڈ
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ساتھ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ اسے 50 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرنا پڑا۔

بیجنگ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کی ہنگامی سلائڈ (شوٹ) کھل گیا، جس کے باعث ایئرلائن کو پرواز کے اس سیکشن سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر: پی آئی اے کے طیارے کا 'ایمرجنسی دروازہ کھولنے' پر 40 مسافر آف لوڈ

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اس طرح کا پہلا واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہوا تھا، جہاں مسافر نے غلطی سے ایمرجنسی اخراج کا دروازہ کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا اور پرواز کی اڑان میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

تاہم اس حالیہ واقعہ پر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوکیو-بیجنگ-اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز (پی کے-853) بیجنگ ایئرپورٹ پر کھڑی تھی اور ’پرواز میں کھانا رکھنے کا عمل جاری تھا کہ ہنگامی سلائیڈ کھل گئی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس واقعے سے پرواز کی اڑان میں تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی‘، پی آئی اے کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسی تناظر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل کرتے ہوئے بیجنگ سے شامل ہونے والے 50 مسافروں کو ان کے سامان سمیت آف لوڈ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال طیارہ پرواز کے لیے تیار

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اس تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کردیا گیا اور انہیں ہوٹل کی سہولت فراہم کردی گئی، ’ان مسافروں کو پاکستان کے لیے دستیاب اگلی پرواز میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا‘۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ دار کیبن کریو کو معطل کردیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ تحقیقات یکم جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور جو قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ خبر 29 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی