The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ چاہل کے نام
انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں جہاں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں اسپنر یزویندر چاہل نے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انگلینڈ نے برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو کے ساتھ ساتھ بین اسٹوکس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارتی باولرز کی خوب خبر لی۔

ایونٹ کے دوران اب تک بھارتی اسپنرز اپنی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے ہیں لیکن انگلینڈ نے اپنے حریف کے انہی دونوں باؤلرز کی سب سے زیادہ درگت بنائی۔

میچ میں انگلش باؤلرز نے سب سے زیادہ بھارتی اسپنر یزویندر چاہل کو تختہ مشق بنایا اور ان کے 10 اوور میں 88 رنز بٹورے جبکہ ان کے ساتھی اسپنر کلدیپ یادو کے خلاف 72رنز بنائے، یوں میچ میں بھارتی اوپنرز نے مجموعی طور پر 20 اوورز میں 160 رنز دیے۔

انگلینڈ نے جہاں بھارت کے خلاف میچ میں 337 رنز بنائے وہیں خراب باؤلنگ کے ساتھ یزویندر چاہل نے بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور 88 رنز کی پٹائی کے ساتھ ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بھارتی اسپنر بن گئے۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے ایک ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ پیوش چاؤلہ کے پاس تھا جن کے خلاف 2008 میں پاکستان نے ڈھاکا کے مقام پر 10 اوورز میں 85 رنز بٹورے تھے۔

بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ اسٹار فاسٹ باؤلر بھوونیشور کمار کے پاس ہے جنہوں نے 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں 10 اوورز میں 106رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔

ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ریکارڈ ساز میچ میں 10 اوورز میں 113رنز دیے تھے۔