The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سپریم کورٹ: آصف زرداری، شہباز شریف و دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر چیلنج
سپریم کورٹ میں مختلف کیسز میں گرفتار و ضمانت پر موجود اراکین اسمبلی آصف زرداری، شہباز شریف، سعد رفیق، فریال تالپور، حمزہ شہباز اور آغا سراج درانی کے پروڈکشن جاری کرنے کو چیلنج کردیا۔

عدالت عظمیٰ میں آصف نواز نامی شہری کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اسپیکر سندھ اسمبلی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کو چیلنج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیسری مرتبہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران جاری پروڈکشن آرڈر کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالتوں نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، متعلقہ اسمبلیوں کے اسپیکرز نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پروڈکشن آرڈر انتظامی حکم ہے جو عدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا، عدالتی احکامات کے ہوتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے،

ساتھ ہی یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ اسپیکرز کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، لہٰذا انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ یہ تمام اراکین اسمبلی مختلف مقدمات میں گرفتار یا ضمانت پر ہیں جبکہ اسپیکرز کی جانب سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، تاہم قومی اسمبلی کے بجٹ بحث اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہوئے تھے لیکن لاہور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پروڈکشن آرڈر ملنے کے بعد آصف زرداری کی قومی اسمبلی میں آمد

دیگر اراکین قومی اسمبلی کی بات کریں تو پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، تاہم ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار تھے تاہم اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں بھی پروڈکشن آرڈر کے ذریعے لایا گیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق کی بات کریں تو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کی ضمانت کی درخواست خارج ہوگئی تھی لیکن اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام نے نیب نے گرفتار کیا تھا لیکن وہ اسپیکر کے طور پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں۔