The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پولیو کے 5 نئے کیسز کے بعد رواں برس متاثرہ بچوں کی تعداد 37 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں مزید 5 پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال کے 6 ماہ کے دوران ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی۔

ملک میں روز بروز پولیو کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے نے محکمہ صحت اور انسداد پولیو مہم کے حکام کو تشویش کا شکار کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کووآرڈینیٹر  نے بتایا کہ پولیو کیسز صوبے کے 2 اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے

پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی جن میں 3 بچوں کا ضلع بنوں جبکہ 2 کا تعلق تورغر سے ہے۔

خیال رہے کے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کو عمر بھر کے لیے معذوری کا سبب بننے والی بیماری پولیو کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں پولیو کی کیسز کی مجموعی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو کیسز میں اضافے کے بعد انسداد پولیو پروگرام میں اصلاحات متعارف

یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان کی طرح ان دو آخری ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس کے نئےکیسز سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں پولیو کے 37 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد31، سندھ میں 3 اور پنجاب میں بھی 3 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

قبل ازیں ملک میں 17 جون سے انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا جس کے دوران سندھ کے 16، بلوچستان کے 13، خیبرپختونخوا کے 3 اور پنجاب کے 7 اضلاع میں بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیو کا آٹھواں کیس سامنے آگیا

پولیو کی اس مہم کے دوران 55 لاکھ 30 ہزار بچوں کو سندھ، 43 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پنجاب، 13 لاکھ 20 ہزار بچوں کو بلوچستان اور 11 لاکھ بچوں کو خیبر پختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔