The Dawn News - Parenting

نومولود بچوں میں خوشبو کیوں ہوتی ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نومولود بچوں میں سے خوشبو کیوں آتی ہے؟

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ نہ صرف والدین بلکہ اجنبی لوگوں کو بھی نومولود کی خوشبو بھاتی ہے، اور اب تو اس بات کی تصدیق کئی تحاقیق بھی کرچکی ہیں۔

تحقیقی جریدے فرنٹریئرز ان سائیکولوجی میں ایک تحقیق شائع ہوئی۔ تحقیق کاروں نے تحقیق کے دوران 30 خواتین کی دماغی سرگرمی کا مشاہدہ کیا، ان میں 15 خواتین نے حال ہی میں بچے کو جنم دیا تھا جبکہ 15 ایسی خواتین تھیں جنہوں نے کبھی بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔ ان خواتین کو نومولود بچوں کی استعمال شدہ شرٹس سونگھنے کے لیے کہا گیا۔ اس دوران تمام خواتین کے دماغ کے ایک حصے کی سرگرمی میں اضافہ پایا گیا، یہ دماغی سرگرمی اکثر انعام ملنے یا خوش ذائقہ کھانا کھانے (حتیٰ کہ منشیات کے استعمال) پر متحرک ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: بچوں سے متعلق وہ 6 باتیں جو استاد کو بتانا ضروری ہیں

اب بات کرتے ہیں کہ آخر ان بچوں میں یہ خوشبو آتی کہاں سے ہے۔

سائنسدان اس سوال کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دے سکے ہیں۔ تاہم، وہ اس حوالے سے چند نظریات رکھتے ہیں، جیسے یہ خوشبو نومولود بچوں کے پسینے سے خارج ہونے والے کیمیکلز سے آتی ہے۔ تاہم ان کی خوشبو 6 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار نہیں رہ پاتی کیونکہ اس کے بعد وہ ناف کے ذریعے خوراک حاصل کرنے کے بجائے کھانا پینا شروع کردیتے ہیں اور اس وجہ سے ان میں میٹابولزم کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔

دوسرا نظریہ یہ ہے کہ نومولود بچوں میں خوشبو کا تعلق vernix caseosa سے ہے۔ یہ ایک  لیس دار غلاف ہوتا ہے جو جنین کی جِلد پر حفاظت کے لیے لگا رہتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد اسے نہلانے کے دوران یہ جلد سے تو الگ ہوجاتا لیکن اس کی خوشبو کچھ وقت کے لیے بچے کے جسم سے آسکتی ہے۔

مزید پڑھیے: بچوں کی پرورش اور والدین کی ذمہ داریاں

انسان کی زندگی میں خوشبو ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق ہمارے دماغ سے ہوتا ہے۔ خوشبو ہماری اچھی اور بُری یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔ اسی سے ہمیں زہر کی پہچان بھی ہوتی ہے اور یہی ہمیں اپنی دیگر پسندیدہ لوگوں اور چیزوں سے جوڑتی ہے۔

نومولود بچوں کی مخصوص خوشبو کچھ عرصے بعد ختم ہوجاتی ہے لیکن ایک ماں کو ہمیشہ ہی ان میں سے مہک آتی ہے بلکہ کئی والدین کو تو اپنے ایک سال سے زائد کی عمر تک پہنچنے والے بچوں سے بھی خوشبو آتی رہتی ہے۔