The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ: بھارت کے میچ کے دوران ’آزادیٔ کشمیر‘ کے بینر لہرا دیے گئے
ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور اس کی آزادی کے حق میں بینرز لہرائے گئے۔

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں تقریباً تین دہائیوں سے ہندوستانی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 70ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران فضا میں بینرز لہرائے گئے جس میں 'کشمیر کے لیے انصاف'، 'کشمیر میں نسل کشی' اور 'آزادی کشمیر' کے نعرے درج تھے۔

اس واقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی ورلڈ کپ میں کسی بھی قسم کے سیاسی پیغام کو ہرگز نظرانداز نہیں کریں گے۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہم مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے تاکہ اس طرح کے احتجاج کو روک سکیں، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایسا نہیں ہوگا لیکن ایسا ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان جھگڑوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائقین کو بری طرح زدوکوب کیا تھا۔