The Dawn News - World - India

برہان وانی کی تیسری برسی پر آزاد کشمیر میں ریلیوں کا انعقاد
مظفرآباد: بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوان مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے موقع پر جدو جہد آزادی سے یکجہتی کی تجدید کے لیے آزاد کشمیر میں ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں سب سے پرانے متحارب گروہ حزب المجاہدین کے چیف آف آپریشن برہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو بمدورا گاؤں میں ایک مبینہ انکاؤنٹر میں ان کے 2 ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا۔

اسکول ہیڈماسٹر کے بیٹے برہان وانی کو 2011 سے مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدو جہد کی وجہ سے جانا جاتا تھا، وہ باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے رہتے تھے جس میں نوجوانوں کو بھارت مخالف جدو جہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز نے 515 کشمیری قتل کیے

ان کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں 100 سے زائد روز تک طویل ترین کرفیو لگا رہا اس دوران  قابض فورسز نے احتجاجی مظاہروں کو دبانے کے لیے بے رحمی سے متعدد افراد کو قتل کیا۔

نئی دہلی کے مفروضوں کے برعکس برہان وانی کی شہادت نے بھارت مخالف تحریک میں نئی جان ڈال دی اور سیکڑوں پڑھے لکھے نوجوان اس میں شامل ہوئے۔

برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں آزاد کمشیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ’وہ ایک بہادر نوجوان رہنما تھے جن کی شہادت نے قوم کی جدو جہد آزادی کو نئی قوت بخشی‘۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی برسی،حریت قائدین گرفتار و نظربند

اپنے پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بھٹ اور دیگر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’برہان وانی کشمیر کی جدو جہد آزادی کا علامت بن گئے، ان کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو کامیاب ہونے تک ہم کوئی کوشش نہیں چھوڑیں گے‘۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’نہ صرف آزاد کمشیر  بلکہ  ہم گلگت بلتستان کے ساتھ پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے‘۔