The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف پروگرام: اگلے سال کھربوں روپے کے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مستقبل قریب میں سخت ٹیکسز کا نفاذ ہونے جارہا ہے جس میں رواں برس  15 کھرب 60 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے۔

جس کے بعد آئندہ برس 15 کھرب کے مزید ٹیکسز اور اس کے بعد آنے والے سال میں 13 کھرب 10 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی دستخط کیے جس کی رو سے اگست کے مہینے کے دوران ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کرکے پارلیمنٹ سے منظور کروایا گیا، آئی ایم ایف

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت صوبے 13 کھرب روپے قومی مالیاتی کمیشن کو واپس کرنے کے بھی پابند ہیں۔

دستاویز میں لگائے گئے تخمینوں کے مطابق حکام نے ایف بی آر سے رواں برس اکٹھا ہونے والے ٹیکس کو گزشتہ برس کے 39 کھرب 40 ارب روپے سے بڑھا کر 55 کھرب کرنے کا وعدہ کیا ہے جو 24-2023 تک 100 کھرب 50 ارب تک پہنچ جائیں گے۔

یوں اکٹھے ہونے والے ٹیکسز میں 5 سال کے دوران 65 کھرب 64 ارب روپے کا اضافہ ہوگا اس طرح مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکسز کی شرح رواں برس 10.4 فیصد سے بڑھ کر 15.3 فیصد ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پیکج: پاکستان کو 6 ارب ڈالر میں سے صرف ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ملیں گے

آئی ایم ایف دستاویزت کے مطاق چین پاکستان کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے جبکہ 85 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مجموعی غیر ملکی قرض، حکومت اخراجات میں ایک چوتھائی سے کچھ زائد یعنی 21 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر چینی قرضہ ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام تک پاکستان کو غیر ملکی قرض میں سے 37 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہیں جس میں سے 40 فیصد یعنی 14 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر چین کو ادا کیے جائیں گے۔

اس طرح آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے تک چین سے کمرشل بنیاد پر لیا گیا قرض صفر تک لانا ہوگا جبکہ دو طرفہ بنیاد پر لیے گئے قرض 15 ارب 15 کروڑ 50 ارب ڈالر سے کم کر کے 7 ارب 94 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

علاوہ ازیں حکومت نے ستمبر 2020 تک 7 سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے اس کے ساتھ ایک مکمل طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے کہ کون سے اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور کن اداروں کو بہتر کیا جائے گا۔

حکام نے اس بات پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیکس نظام میں ترجیحی سہولیات اور ٹیکس استثنیٰ کو واپس لیں گے اور وقت کے ساتھ ٹیکس بیس کو بڑھایا جائے گا اور جنرل سیلز ٹیکس کو براڈ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں بدل دیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ادویات اور بنیادی خوراک کے علاوہ جنرل سیلز ٹیکس میں دیا گیا استثنیٰ مستقبل قریب میں واپس لے لیے جائے گا، جی ایس ٹی کے حوالے سے فائلنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور عملدرآمد پر اضافے کے لیے بین الصوبائی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔