The Dawn News - World - Asia

وائٹ ہاؤس کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق
وائٹ ہاؤس نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔'

بیان میں کہا گیا کہ 'عمران خان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، جبکہ ان کے دورے سے امن، اقتصادی ترقی، خطے کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے میں مدد ملے گی۔'

پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔'

مزید پڑھیں: وزیر اعظم دورہ امریکا کے دوران مہنگے ہوٹلز میں نہ رہنے کے خواہش مند

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مورگن آرٹگس نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر عمران خان کے دورے سے متعلق جواب دیا تھا۔

بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی لیڈر عمران خان اس ماہ کے آخر میں امریکا آرہے ہیں، اس حوالے سے ملاقات کا کیا شیڈول ہے، آپ ہمیں کچھ بتاسکتی ہیں؟

اس پر مورگن آرٹگس نے جواب دیا کہ میری معلومات ہیں کہ اس دورے کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق نہیں کی، میں نے بھی وہی رپورٹس پڑھیں ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کی تصدیق یا تردید سے متعلق وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں گی لیکن وہ محکمہ خارجہ کی طرف سے اس وقت کوئی اعلان نہیں کرسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دورہ امریکا ' تیسرے درجے' کا ہوگا

بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے جواب کے بعد میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹوئٹ کی۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ 'ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے متعلق قیاس آرئیوں سے اجتناب کیا جائے گا، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور روایتی طور پر باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔'

4 جولائی کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو ملاقات کی تصدیق کی تھی۔