The Dawn News - Business

مالی سال 19: ترسیلات زر 9 فیصد بڑھ کر 21 ارب ڈالر سے متجاوز
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ مالی سال 19 میں کُل ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 21 ارب 84 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مشرق وسطیٰ کے علاوہ دیگر ممالک سے آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی زیادہ تھی، جس سے ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی۔

خلیج ریاستوں کو دیکھا جائے تو سعودی عرب سے سب سے زیادہ آمدنی آئی اور یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.97 فیصد بڑھ کر 5 ارب ڈالر رہی، جو ریاض اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: 11 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد بڑھ کر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اس کے علاوہ امریکا سے بھی آمدنی میں واضح اضافہ ہوا اور یہ 20.15 فیصد تک بڑھ کر 3 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی۔

واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باوجود امریکا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب برطانیہ سے بھی ترسیلات زر میں 17.9 فیصد تک اضافہ ہوا اور بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 44 کروڑ روپے ملک میں بھیجے۔

اسی طرح مالی سال 19 میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر مالی سال18 کے 0.7 فیصد کے مقابلے میں 5.98 فیصد تک بڑھ گئی اور کُل 4 ارب 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ملک میں بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر میں 8.45 فیصد اضافہ، 17 ارب ڈالر سے متجاوز

مجموعی طور پر اس عرصے میں بہتری کے باوجود جی سی سی ممالک سے آنے والی آمدنی میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور مالی سال 18 کے 7فیصد کے مقابلے میں یہ 1.8 فیصد رہی اور کُل 2 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

اس کے باوجود ملائیشیا ترسیلات زر کے حوالے سے اہم مقام رہا اور مالی سال 19 میں یہاں سے آنے والی آمدنی 35 فیصد تک بڑھ کر ایک ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔

تاہم ماہانہ بنیادوں کے پر جون میں ترسیلات زر 28 فیصد کم ہوئی اور یہ مئی کی 2 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 65 کروڑ ڈالر رہی۔

یہ خبر 11 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی