The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آصف زرداری کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین کیس میں گرفتار سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

متنازع ویڈیو کے معاملے پر جج ارشد ملک کو کام سے روکے جانے کے باعث احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف علی زرداری پروڈکشن آرڈرز پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جس سے تفتیش متاثر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی جبکہ انہیں 29 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی جبکہ ان کی درخواست پر عدالت نے انہیں منگل کو دوبارہ علیحدگی میں ملاقات کی بھی اجازت دے دی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے  6 جولائی 2018 کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر تھا کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

مزیدپڑھیں: آصف علی زرداری کی 'خفیہ جائیداد' سے متعلق علی زیدی کا انکشاف

ایف آئی آر کے متن میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کیا گیا جبکہ فائدہ اٹھانے والے افراد اور کمپنیوں سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس اور 35 ارب روپے کی فرضی لین دین سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ

جس کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

بعدازاں فریال تالپور نے لاڑکانہ میں سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔

علاوہ ازیں 35 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 15 اگست کو ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرلیا تھا لیکن ملزمان کی جانب سے صحت کی خرابی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

10 جون کو نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔