The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قبائلی اضلاع کی تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع اور سابق فاٹا کے نام سے معروف علاقوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے میدان سج گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی ان 16 نشستوں پر بڑی سیاسی جماعتوں، سابق اراکین اسمبلی اور آزاد امیدواروں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام نشتسوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام(جے یو آئی ایف) نے 15، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 14 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 13 نشتسوں سے انتخابات میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع میں انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں میں فوج تعینات ہوگی

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5 امیدوار، جماعت اسلامی نے 13 اور قومی وطن پارٹی نے 3 نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا ہے جبکہ 20 جولائی کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے 202 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے زیادہ نشستیں جیتنے کا امکان ہے جبکہ کچھ حلقوں میں آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ عام نشستوں پر 2 خواتین بھی امیدوار ہیں جس میں حلقہ پی کے-106 (خیبر) سے اے این پی کی سماجی و سیاسی کارکن ناہید آفریدی اور حلقہ پی کے-108 (کرم) سے جماعت اسلامی کی ملاسا امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع اور انتخابات

20 جولائی کو ہونے والے ان انتخابات میں 28 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مردوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار ہے۔

قبائی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے ان انتخابات کے لیے ایک ہزار 896 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 482 مردوں کے جبکہ 376 پولنگ اسٹیشنز خواتین کے ہیں۔

اس سلسلے میں جہاں الیکشن انجینئرنگ عروج پر ہے وہیں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی مقامات پر اجتماعات پر پابندی کے سبب صورتحال مخلتف رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ ختم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  چند روز قبل ہی اس معاملے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے دونوں اضلاع سے کرمنل پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 144 کا نفاذ معطل کردیا تھا۔