The Dawn News - Pakistan - Balochistan

چینی سفیر کی قبائلی عمائدین سے ملاقات، سی پیک منصوبے پر بات چیت
کوئٹہ: چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جن ژاؤ نے قبائلی سرداروں اور عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں سی پیک سے متعلق مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک۔چین اسٹریٹیجک مذاکرات: سی پیک کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کا عزم

علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر سینیٹر مشاہد حسین سید بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان کی تجارت کو فروغ دے گا، ملکی معیشت کو مضبوط کرے گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے فائدے مند ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں کئی میگا منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا، جس میں سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے 11 ترقیاتی منصوبے مکمل، 11 پر کام جاری

واضح رہے کہ گوادر ایک مرکزی بندرہ سمیت سی پیک کا نقطہ آغاز ہے، جبکہ پاکستان اور چین نے گوادر شہر کو بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔

اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قبائلی عمائدین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام خاص طور پر وہ جو کوئٹہ میں رہتے ہیں وہ پانی کی کمی کے لیے شروع کیے گئے ٹیوب ویل منصوبوں پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔