The Dawn News - World - America Europe

پاکستان کیلئے پروگرام کا مقصد معیشت کا استحکام، اداروں کی مضبوطی ہے، آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ڈیوڈ لپٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان کے لیے ان کے پروگرام کا مقصد معیشت کو مستحکم اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی نے ملاقات کی اور اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بیان بھی جاری کیا گیا۔

ڈیوڈ لپٹن نے لکھا کہ انہیں واشنگٹن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے حالیہ اقتصادی ترقی اور آئی ایم ایف کے حمایت یافتہ اقتصادی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

انہوں نے کہا کہ ان کے پروگرام کا مقصد معیشت کا استحکام اور اداروں کی مضبوطی ہے جبکہ یہ  پاکستان کو متوازن اور پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن کرے گا۔

آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر نے ابھی اور مستقبل میں  ضروری سماجی اور ترقیاتی اخراجات کو معتبر طریقے سے فراہم کرنے کے لیے مقامی ٹیکس ریونیو کو متحرک کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے آئی ایم ایف دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنے دورے کے پہلے روز امریکا میں تاجروں اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جبکہ واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانیوں کے جم غفیر سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام: اگلے سال کھربوں روپے کے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے

یاد رہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور کے پہلے آئی ایم قرض کے لیے ادارے سے رابطہ کیا تھا اور ایک طویل عرصے تک دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔

بعدازاں رواں ماہ کے اوائل میں عالمی مالیاتی ادارے  نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے 3 سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس منظوری کے بعد 10 جولائی کو پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج میں سے 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی تھی۔