The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں، آصف زرداری کا عمران خان کو جواب
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے بتاؤ کہ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے تمام سہولیات واپس لے لیں گے؟

مزید پڑھیں: آصف زرداری کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جس پر آصف علی زرداری کہا کہ سہولتیں کونسی ہیں جو واپس لے لیں گے، اسے بتاؤ کے ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

دوران گفتگو چیئرمین سینیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نہ میں نے بنایا نہ میں انہیں اتارنے جارہا ہوں۔

اس پر صحافی نے سوال کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوگے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ واپسی پر نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں دی گئی ٹی وی اور اے سی کی سہولیات واپس لے لیں گے۔

وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب بھی جیل میں جاتے ہیں تو بیمار ہوکر اسپتال منتقل ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ آپ کو بھی جیل میں رکھیں گے، وہاں نہ ٹی وی ہوگا، نہ اے سی ہوگا‘۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، جہاں ان کا کئی مرتبہ ریمانڈ بھی لیا جاچکا ہے۔