The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قرضوں کے تحقیقاتی کمیشن کے آئی پی پیز سے ’زائد‘ منافع پر سوالات
قرضوں پر تحقیقات کرنے والے کمیشن (آئی سی ڈی) نے بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کرنے پر انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے جائز منافع مقررہ حد سے زائد وصول کرنے پر سوالات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق حکومتوں کے دور میں ملک کے قرضے بڑھنے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن (آئی سی ڈی) قائم کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی ثالت کے ذریعے کسی بھی تنازع کو حل کرنے کے معاہداتی اختیار رکھنے والے انکوائری کمیشن کے ساتھ سیشن کے بعد آئی پی پیز کے ایڈوائزری کونسل (آئی پی پی اے سی) کے نمائندے نے نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں ملک کے قرضے بڑھانے میں آئی پی پیز کا کوئی حصہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: ’حکومت نے آئی پی پیز کو 9 کھرب 56 ارب روپے اضافی ادا کیے‘

آئی پی پی اے سی کے رکن اور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خالد منصور کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن نے بریفنگ کے لیے بلایا تھا اور انہیں ٹیرف کی ترتیب، منظوری کا عمل اور بعد میں آنے والے منافع سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اعداد و شمار تحقیقاتی کمیشن کو اس فارمولے کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں کہ کس طرح آئی پی پیز ماضی کا ڈیٹا اور بروقت انداز میں ٹیرف ترتیب دینے کے طریقہ کار کا ریکارڈ شیئر کیے جاسکتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے متعلق کمیشن کا عام تصور یہ ہے کہ انہوں نے جائز منافع سے 3 سے 4 گنا زیادہ منافع حاصل کیا۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں اور 22 آئی پی پیز کے تقریباً 370 ارب روپے حکومت پر واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی ڈی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی، نیب اور دیگر حکومتی اداروں جیسے مختلف فورمز پر آئی پی پیز کے خلاف سنگین سطح کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عام تصور ہے کہ آئی پی پیز نے غیر معمولی منافع حاصل کیا لیکن جو یہ شبہات اٹھا رہے ہیں ’ان کے سمجھنے میں بہت بڑا فرق‘ ہے۔

دورانِ گفتگو جب ان سے پوچھا گیا کہ آئی پی پیز نے اس صورتحال کا مقابلہ کس طرح کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تو اس پر خالد منصور کا کہنا تھا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ جو الزامات لگا جارہے ہیں ان کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آئی پی پیز کے بلوں کی ادائیگیوں میں تذبذب کاشکار

تاہم انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز تحقیقاتی کمیشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی سمیت وزیراعظم سے بات چیت کے دوران اپنا موقف پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو بتایا گیا کہ آئی پی پیز ملک کی کُل بجلی کی فراہمی کا 50 فیصد پیدا کر رہے ہیں اور یہ غیرمنصفانہ ہوگا کہ معاہدوں کے درمیان زمینی قوانین تبدیل کردیے جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمیشن کو کہا گیا کہ ’جو آپ کرنا چاہتے ہیں وہ کریں لیکن اس کے اثرات پر بھی غور کریں، ملک کا رسک بڑھے گا جس کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے پریمیم میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔'