The Dawn News - Pakistan - Punjab

مریم نواز سمیت 3 ہزار لیگی کارکنان کے خلاف مقدمات درج
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت 3 ہزار سے زائد کارکنان پر مختلف پولیس تھانوں میں 5 مقدمات درج کرلیے گئے۔

مذکورہ مقدمات حکومت مخالف تقاریر کرنے، اجازت لیے بغیر ریلی نکالنے، امن و عامہ میں رکاوٹ ڈالنے اور خطرات پیدا کرنے پر درج کیے گئے۔

یہ مقدمات نشاط آباد، سرگودھا روڈ، ریل بازار، فیکٹری ایریا اور ثمن آباد پولیس تھانوں میں درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا قافلہ فیصل آباد پہنچ گیا

ان مقدمات میں مریم نواز ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر، سابق وزیر مملکت طلال چوہدری، پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی اہلیہ نبیلہ، ان کے داماد شہریار، سابق میئر فیصل آباد ملک عبدالرزاق، اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف، شہباز بابر، عالیہ رجب بلوچ اور مصدق ملک کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مختلف سڑکیں بلاک کیں جس سے گاڑیوں میں سوار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز  نے اتوار کی رات فیصل آباد کا دورہ کیا تھا جہاں وہ تقریباً 7 گھنٹے کے سفر کے بعد ثمن آباد میں رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پہنچی تھیں اس دوران مختلف سڑکوں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا انٹرویو بھی نشر ہونے سے روک دیا گیا

اس بارے میں ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ حکومت کی ہدایت پر درج کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

یہ خبر 24 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔