The Dawn News - World - Middle East

شام: فضائی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 شہری جاں بحق
شام کے شہر ادلب میں حکومتی فورسز اور اس کے روسی اتحادی کی فضائی کارروائی میں 5 بچوں سمیت 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بمباری سے دو درجن سے زائد ہسپتال بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں 121 بچوں سمیت 510 شہری جاں بحق

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شامی حکومت اور روس کی جانب سے اپریل سے فضائی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فضائی اور زمینی حملوں میں تقریباً 730 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز روسی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ترکی شام کے معاملے پر باہمی اختلاف ختم کرنے پر متفق

اس ضمن میں شام میں امدادی کاموں میں مصروف برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ روسی طیاروں کی مارکیٹ پر بمباری سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ ادلب میں حیات التحریر شام کے زیر تسلط ہے جو القاعدہ سے منسلک سابق النصرہ سے الگ ہونے والا گروپ ہے۔

گزشتہ برس ستمبر میں روسی اتحادی شامی حکومت اور ترک حمایت یافتہ گروپ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک بڑے حصے پر حکومت کا کنٹرول ہے لیکن جنوری میں حیات التحریر شام نے دوبارہ اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔

جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 30 لاکھ آبادی پر مشتمل خطے میں سیکیورٹی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فوج کا شام میں علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کا آغاز

خیال رہے کہ شام میں 2011 میں حکومت کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کر چکے ہیں یا بے گھر ہیں۔