The Dawn News - World - India

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گر کرتباہ ہوگیا۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے تصدیق کی کہ روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس کے قریب گر گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے تباہ

آئی اے ایف کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ بتائی جا سکے گی۔

بھارتی فضائیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ جنگی طیارہ 8 بجکر 15 منٹ پر تباہ ہوا اور اس وقت وہ معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا جبکہ وہ مقامی فلائینگ ایریا ’تیزپور‘ کے مقام پر گرا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز پائلٹ نے انجن میں تکینکی خرابی کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ تباہ

خیال رہے کہ جون میں آئی اے ایف کا سامان بردار طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

سامان بردار طیارے کے حادثے میں عملے سمیت آئی اے ایف کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی  وزرات دفاع کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر سمیت 11 طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 26 جنگی طیارے، 6 چوپر، 9 تربیتی طیارے اور 3 سامان بردار طیارے تباہ ہوئے جن میں 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان: 5 سال میں 20 جنگی طیارے تباہ

واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

علاوہ ازیں فروری میں بنگلور میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔

حادثہ ’ایئرو انڈیا شو 2019‘ نامی ایئر شو کے لیے کی جانے والی ریہرسل کے دوران پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

یاد رہے کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔