The Dawn News - World - Africa

تنزانیہ میں آئل ٹینکر کا دھماکا، 57 افراد ہلاک
مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق علاقائی پولیس چیف وِلبروڈ مافُنگوا نے صحافیوں کو بتایا کہ 'دھماکا زوردار تھا جس میں اب تک 57 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تیل جمع کر رہے تھے۔'

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔

تنزانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے 'ٹی بی سی طائفا' کا کہنا تھا کہ واقعے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ کہ 'یہاں صورتحال بہت خراب ہے، واقعے میں کئی افراد ہلاک ہوئے جن میں متعدد وہ لوگ بھی ہیں جو تیل جمع نہیں کر رہے تھے لیکن مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے اور آگ کی زد میں آگئے۔'

یہ بھی پڑھیں: تنزانیہ: کشتی الٹنے کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد 209 سے تجاوز کرگئی

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے آگ کے بلند شعلے ابھر رہے تھے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات درپیش تھیں، جبکہ میں نے 65 سے 70 کو بچاتے ہوئے دیکھا کیونکہ یہاں آگ تیزی سے پھیل رہی تھی۔'

حکومتی ترجمان حسان عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔'