The Dawn News - Pakistan - Punjab

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔

حمزہ شہباز روسٹرم پر آئے اور عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اگر میری ذات پر کرپشن کا الزام ہے تو مجھے آگاہ کریں اور قوم کو بھی اس سے آگاہ کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس کیس میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں پیش کو ہو کر حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔

نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اس کیس میں مزید تفتیش کرنی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب لاہور کے شہباز شریف و اہل خانہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کا 59 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، آخری مرتبہ 3 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دی گئی تھی۔

پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’یہ عید بہت پھیکی عید ہے، کشمیر میں خون بہہ رہا ہے، ہم سب کو مل کر کشمیری عوام کے لیے دعا کرنی چاہیے۔‘

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں جنہیں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔