The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے والا افغان شہری گرفتار
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بورڈ بازار میں بل بورڈ پر افغانستان کا قومی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں ایک افغان شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق افغان شہری پشاور کے علاقے تاج آباد میں رہائش پذیر تھا جسے 12 اگست کو افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مطابق پرچم آویزاں کرنے کے پسِ پردہ کوئی مذموم مقصد نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس کے ساتھ تصویر کھینچنا چاہتا تھا۔

ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس طرح تصویر کھینچنے کے فوراً بعد اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کا فین بھارتی پرچم لہرانے پر گرفتار

ملزم اب بھی پولیس کی حراست میں موجود ہے جسے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 'اے' کے تحت گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کا پرچم آویزان کرنے والا نوجوان بورڈ بازار میں سبزیاں فروخت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2016 میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں ہندوستانی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر  ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔

تاہم گرفتاری کے بعد  اسے احساس ہوا کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی شہری نے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں عمومی طور پر تقریباً ہر احتجاج کے دوران پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے۔