The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’بھارت سے اب پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے‘
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ہے۔

دفتر خارجہ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’قوم تیار ہے، بھارت کسی بھی وقت جارحیت کر سکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی جانب پیش قدمی تو بھول ہی جائے، تاہم اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔

مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے، سرد خانے میں پڑے ہوئے ایک مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے، مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، حمزہ علی عباسی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے جبکہ دو روز میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں اور بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ایک مرتبہ پھر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہوگی۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو 2001 سے جاری عالمی دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔