The Dawn News - Sport - Cricket

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے بھی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست جمع کروادی۔

مصباح الحق اور نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسمین کی طرح ڈین جونز بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے فرائض بھی ڈین جونز کے پاس ہی ہیں جن کی کوچنگ میں یہ 2 مرتبہ چیمپیئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے دینے پر غور

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد پی سی بی نے ہیڈکوچ سمیت بیٹنگ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن خان چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار

ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسمین اور ڈین جونز ہیڈ کوچ کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔