The Dawn News - Life & Style

پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر میکا سنگھ نے معافی مانگ لی
بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے کچھ دن قبل پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر گلوکار میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تنظیم نے میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گلوکار کے ساتھ کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جائے گا۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای تنظیم نے میکا سنگھ پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مزید لکھا  تھا کہ 'بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے'۔

تنظیم نے تمام پروڈیوسرز، میوزک ڈائریکٹرز، آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم انڈیا، میوزک اور ریکارڈنگ کمپنیز، نیشنل ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میکا سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا کام نہ کریں۔

ساتھ ہی تنظیم نے بیان میں انتباہ بھی جاری کیا کہ جو بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرے گا اس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اب میکا سنگھ نے عوام سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی مانگ لی۔

میکا سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری کا ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی بات سنی گئی۔

میکا سنگھ کی جانب سے شیئر کیے جانے والی ویڈیو میں تنظیم کے چیئرمین کہتے سنائی دیتے ہیں کہ گلوکار نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ ان کا مؤقف سنے بغیر ان پر پابندی کا اعلان کیا گیا۔

تنظیم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چوں کہ میکا سنگھ کا مؤقف سنا نہیں گیا اس لیے ان پر ان کی بات سنے بغیر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک میکا سنگھ کا مؤقف سن نہیں لیا جاتا تب تک گلوکار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور ان کے خلاف تنظیم کے نام سے پابندی کے اعلان کو جھوٹا سمجھا جائے۔

تنظیم کے چیئرمین نے بتایا کہ میکا سنگھ اور تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان جلد میٹنگ ہوگی، جس میں گلوکار اپنا مؤقف پیش کریں گے، جس کے بعد ہی ان پر پابندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور تب تک ان پر کوئی پابندی نہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فلم تنظیم نے میکا سنگھ کے خلاف پابندی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب میکا سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں انہیں حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک تقریب میں پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق میکا سنگھ نے چند دن قبل کراچی اور لاہور میں پرفارمنس کی تھی اور انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان میں پرفارمنس کی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے اور پاکستان نے پڑوسی ملک کا ثقافتی بائیکاٹ بھی کر رکھا ہے۔

پاکستان نے بھارت کا ثقافتی بائیکاٹ رواں ماہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کیا۔