The Dawn News - Life & Style

کشمیر پر بات نہ کرنے کا طعنہ دینے والے مداح کو ماہرہ کا کرارا جواب
بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے بھارتی اقدام کی مذمت کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر جہاں پاکستانی حکومت و سیاستدان بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کشمیری عوام کا ساتھ دے رہے ہیں۔

وہیں شوبز شخصیات بھی کشمیری عوام کی خود مختاری اور انہیں آزادی دینے کی بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات کشمیر کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں اور ایسے ہی خیالات رکھنے والے ایک شخص نے اداکارہ ماہرہ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

حبیب یوسف زئی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے کئی دن گزر جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی حالت پر کوئی بیان نہیں دیا۔

پاکستانی مداح نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کے ٹوئٹر کی پوری ٹائم لائن چیک کی ہے، تاہم انہیں اداکارہ کا کوئی ایک ایسا بیان نظر نہیں آیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہو۔

حبیب یوسف زئی نے ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں طعنہ دیا کہ بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کی ہے، مگر انہوں نے نہیں کی۔

پاکستانی مداح نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔

پاکستانی مداح کے ٹوئیٹ پر اداکارہ نے بھی جواب دیا اور انہیں کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئیٹ میں مداح کو بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کے ٹوئٹر کی پوری ٹائم لائن درست طریقے سے نہیں دیکھی اور اگر دیکھی ہوتی تو انہیں ان کا بیان نظر آیا ہوتا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے طعنہ دینے والے مداح کے لیے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے بیان کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

ماہرہ خان نے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ’جنت جل رہی ہے اور ہم سب خاموشی سے رو رہے ہیں‘۔

ماہرہ خان نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ کشمیر میں ہر چیز بند کی جا رہی ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

جنت جل رہی ہے اور ہم خاموشی سے رو رہے ہیں، ماہرہ خان—فوٹو: انسٹاگرام