The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد سبزی منڈی کے ناکے پر 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ تلاشی کے دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان ثقلین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے اہلکار خرم تنولی کو زخمی حالت میں ہسپتال منقتل کیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واقعے میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار جہانزیب زخمی ہوا لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ادھر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ان کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے تفتیش کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی جبکہ دوسری ٹیم ایس پی انویسٹی گیشنز کی نگرانی میں تفتیش کرے گی اور دونوں روزانہ کی بنیاد پر  تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ آئی جی کو پیش کریں گی۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، جس کے بعد وہ پمز ہسپتال پہنچے جہاں زخمی اہلکار کی عیادت کی اور انتظامیہ سے ان کے علاج معالجے کے بہترین انتظامات کرنے کے لیے کہا۔

آئی جی نے تفتیشی ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار ثقلین کی عمر 35 سال تھی اور ان کے 3 بچے ہیں جبکہ دوسرے اہلکار خرم تنولی کی عمر 34 سال تھی اور ان کی 2 جڑواں بیٹیاں ہیں، جن کی عمر 2 سال ہے۔