The Dawn News - Life & Style

ٹیلر سوئفٹ کا ساتواں میوزک ایلبم ریلیز
دنیا میں سالانہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ و شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنا ساتواں میوزک ایلبم ریلیز کردیا۔

29 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے ساتوں اسٹوڈیو میوزک ایلبم 23 اگست کو ریلیز کیا۔

گلوکارہ نے محض 14 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم انہوں نے پہلا میوزک ایلبم ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام سے 17 برس کی عمر میں 2006 میں ریلیز کیا تھا۔

اپنے پہلے میوزک ایلبم سے قبل ہی وہ میوزک کی دنیا میں جانا پہچانا نام بن چکی تھیں اور اچھی آواز اور خوبصورتی کی وجہ سے وہ میوزک انڈسٹری کے آئیکونز کی نظر میں آگئی تھیں۔

گلوکارہ نے پہلے ایلبم کا نام اپنے نام پر رکھا—اسکرین شاٹ

پہلے میوزک ایلبم کی کامیابی کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے دوسرا ایلبم ’فیئرلیس‘ محض 2 سال کے وقفے کے بعد 2008 میں ریلیز کیا اور اس ایلبم نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنا تیسرا اسٹوڈیو ایلبم ’اسپیک ناؤ‘ اکتوبر 2010 میں جاری کیا اور انہوں نے چوتھا ایلبم ’ریڈ‘ بھی 2 سال کے وقفے کے بعد 2012 میں جاری کیا۔

گلوکارہ نے دوسرا ایلبم فیئرلیس جاری کیا—پرومو فوٹو

پاپ گلوکارہ نے پانچواں میوزک ایلبم ’1989‘ اپنی پیدائش کے سال کے نام سے 2014 میں جاری کیا اور اس ایلبم نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔

ٹیلر سوئفٹ نے چھٹا میوزک ایلبم ’ریپیوٹیشن‘ 2017 میں ریلیز کیا اور گلوکارہ نے ماضی کے تمام چھ ایلبم ایک ہی لیبل کمپنی ‘بگ مشین‘ کے تحت ریلیز کیے۔

ٹیلر سوئفٹ کا تیسرا ایلبم 2010 میں سامنے آیا—پرومو فوٹو

تاہم اب گلوکارہ نے نئی لیبل کمپنی ‘ری پبلک‘ کے تحت اپنے ساتویں میوزک ایلبم کو ریلیز کردیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے ساتواں میوزک ایلبم ’لور‘ 23 اگست کو ریلیز کیا اور انہوں نے اس ایلبم کے آڈیو گانے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیے۔

ریڈ ایلبم کو انہوں نے 2012 میں ریلیز کیا—پرومو فوٹو

گلوکارہ کے ساتویں میوزک ایلبم میں مجموعی طور پر 18 گانے ہیں اور ان تمام گانوں کی شاعری گلوکارہ نے خود لکھی ہے، تاہم کچھ گانوں میں ان کا ساتھ دیگر نغمہ نگاروں نے بھی دیا ہے۔

18 گانوں پر مشتمل اس ویڈیو کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بھی زائد کا ہے اور اس کے کئی گانے ایلبم ریلیز ہونے سے قبل ہی شہرت حاصل کر چکے تھے۔

اپنے پانچویں ایلبم کو انہوں نے اپنے پیدائش کے سال کا نام دیا—پرومو فوٹو

ٹیلر سوئفٹ نے اس ایلبم کے پہلے گانے ’می‘ کو رواں برس اپریل میں جاری کیا تھا، جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

گلوکارہ نے اس ایلبم کا دوسرا گانا رواں برس جون جب کہ تیسرا گانا رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری کیا تھا اور اب انہوں نے پورے ایلبم کو جاری کردیا۔

گلوکارہ کا چھٹا ایلبم 2017 میں ریلیز ہوا—پرومو فوٹو

ٹیلر سوئفٹ پاپ گلوکاری اور اپنی پرفارمنس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور وہ اقتصادی جریدے فوربز کی سال 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

گلوکارہ نے ساتویں ایلبم کو 23 اگست کو جاری کیا—پرومو فوٹو

ٹیلر سوئفٹ نہ صرف سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ ہیں بلکہ وہ شوبز، اسپورٹس، فیشن اور میڈیا انڈسٹری کی تمام شخصیات سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیت بھی ہیں۔

فوبرز کے مطابق خوبرو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ 12 ماہ میں 18 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ارب روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔