The Dawn News - Sport - Cricket

اسٹوکس کی ایشز میں شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست
انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی شان دار کارکردگی کے باعث ایشز کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں مختصر اسکور پر آوٹ ہوئی تاہم دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے آرچر کی بہترین باؤلنگ کے سامنے 179 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے تباہ کن باؤلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 67 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 67 رنز پر آوٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 246 رنز بنا کر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لیے 359 رنز کا ایک مشکل ہدف ضرور دیا تھا لیکن بین اسٹوکس نے مرد بحران کا کردار نبھاتے ہوئے ٹیم کو شکست سے نکال کر سیریز بھی برابر کردی۔

لیڈز میں چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے جہاں کپتان جو روٹ 75 اور اسٹوکس 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ 67رنز پر ڈھیر

جوروٹ اپنے گزشتہ اسکور میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے تاہم جونی بیئراسٹو نے 36 رنز بنا کر انگلینڈ کو 200 کا مجموعہ عبور کرنے میں اسٹوکس کا ساتھ دیا لیکن دیگر بلے باز یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے۔

آرچر نے مشکل وقت میں 33 گیندوں کا سامنا کرکے 15 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر، کرس ووکس ایک،ایک اور اسٹورٹ براڈ 286 کے مجموعی اسکور پر صفر پر آوٹ ہوگئے تھے۔

جب انگلینڈ کی 9ویں وکٹ گری تو انہیں جیت کے لیے مزید 73 رنز درکار تھے جو اس وقت مشکل دکھائی دے رہا تھا تاہم اسٹوکس نے آسٹریلیا کے باؤلرز کا سامنا کیا اور لیچ کو صرف 17 گیندیں کھیلنے کا موقع دیا۔

اسٹوکس اور لیچ کے درمیان آخری وکٹ میں ناقابل شکست 76 رنز کی شراکت ہوئی جس میں لیچ کا حصہ صرف ایک رن کا تھا جبکہ اسٹوکس نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا کر ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔

بین اسٹوکس 135 رنز اور لیچ صرف ایک رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ناتھن لائن نے 2، کمنز اور پٹیسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بین اسٹوکس کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔