The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کے تقریباً ایک ہزار ’اضافی‘ ملازمین فارغ
راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے آپریشنل لاگت میں کمی کرنے کے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ تقریباً ایک ہزار اضافی ملازمین کو  فارغ کردیا۔

پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے یہ بات وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی۔

اجلاس کے حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک نے ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ کو پی آئی اے میں بہتر مینجمنٹ اور دستیاب مالی و انسانی وسائل کا موثر استعمال کرتے ہوئے آپریشنل لاگت کم کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں 2023 تک 12 نئے طیارے شامل ہوں گے، سی ای او

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پی آئی اے کو خود انحصاری، پائیدار بزنس پلان کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ایئرلائن موثر طریقے سے اپنے وسائل کا استعمال کرے اور کارکردگی اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بناتے ہوئے آمدن بہتر کرے۔

مشیر خزانہ نے قومی ایئر لائن کی مشکلات پر قابو پانے اور بزنس معاملات اور فلائٹ آپریشنز میں استحکام حاصل کرنے کے لیے قابلِ عمل اور خود مختار کارپوریٹ پلان کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ ہے اور اس سے توقع کرتی ہے کہ وہ قومی ایئر لائن کو مقامی اور غیر ملکی مسافروں کے لیے معاشی طور پر مستحکم، قابلِ عمل اور خود مختار ایئرلائن بنانے کے لیے تندہی سے کام کرے گی۔

اس موقع پر ارشد ملک نے رہنمائی اور حمایت پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ لاگت کم کرنے کے لیے تقریباً ایک ہزار ’اضافی عملے‘ کو نکال چکی ہے۔

پی آئی اے سربراہ نے قبل از حج پروازوں میں 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ اسے کامیاب قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ نتائج بعداز حج آپریشن میں حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے افسران کیلئے پروٹوکول اور خصوصی انتظامات کا خاتمہ کردیا

اس موقع پر مشیر خزانہ نے وزارت خزانہ کی ٹیم کو پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مالیاتی گنجائش مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں ہر ممکن مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کے بزنس پلان، اس کی ضروریات اور دیگر مسائل پر بات کرنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ منگل کو ایک اجلاس کی سربراہی کی تھی۔

اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے سفری سہولیات کی بہتری اور اضافے کے لیے پی آئی اے کو نئے طیارے خریدنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 2023 تک مجموعی طور پر 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

یہ خبر 31 اگست 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔