The Dawn News - Sport - Cricket

انگلینڈ، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام پاکستان کا دورہ کریں گے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) آرل اینڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو اور ایک ڈائریکٹر پاکستان آئیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان بات کا اظہار چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی 55ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران کیا۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئندہ 10 ماہ کے سرپلس بجٹ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ بورڈ آف گورنرز کے لیے آزاد ڈائریکٹرز کی تجویز کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین آرل اینڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایک سال کے دوران پی سی بی کے اخراجات میں نمایاں کمی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بعد ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور ایک ڈائریکٹر اکتوبر میں پاکستان آئیں گے، تاہم ان کی آمد کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران منظور شدہ نئے بجٹ میں اخراجات اور ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 37 کروڑ 26 لاکھ روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے دوطرفہ سیریز میں میڈیا حقوق سے 99 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی آمدنی اور آئی سی سی کی تقسیم سے حاصل ہونے والی آمدنی کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ بالخصوص اسپانسر شپ اور ٹکٹوں کی فروخت سے 27 لاکھ ڈالر آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

تاہم نئے کرکٹ اسٹرکچر میں ڈومیسٹک میچز سے آمدنی کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کی فیس 160 کے ریٹ پر مختص کردی گئی ہے اور سینٹرل پول شیئرنگ آمدن کی تقسیم معاہدے میں مقرر شرح پر کی جائے گی۔

پی ایس ایل سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، تمام ٹی وی پروڈکشن کے اخراجات سینٹرل پول سے لیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بیمہ فرنچائز برداشت کرے گی، تاہم اس میں دہشت گردی کے واقعے پر بیمہ کی ادائیگی شامل نہیں ہوگی۔

ماضی کی طرح اس سال بھی دیگر ایونٹس، غیر بجٹ سیریز وغیرہ کے لیے سالانہ بجٹ میں 10 کروڑ روپے شامل کیے گئے ہیں۔