The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم آفس نے 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران پہلی مرتبہ وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیئے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والا ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو جاری کیا گیا جو آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا — فوٹو: ثنااللہ

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران وزیراعظم آفس سے پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے خالی اسامیوں اور ان کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

وزیراعظم آفس نے مذکورہ تفصیلات کے لیے ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری سمیت کئی وزرا کے قلمدان تبدیل

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں ہر سطح پر خالی اسامیوں اور پھر ان کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ ترقیوں کے اہل ہونے کے باوجود ترقیاں نہ ملنے والے افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم آفس نے گزشتہ 3 ماہ سے زیر التوا سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت اطلاعات سے ایم ڈی پی ٹی وی کے تقرر کے اختیارات لے لیے گئے

ریڈ لیٹر میں وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیاں، مشینری اور دیگر ساز و سامان کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی کابینہ نے ہر 3 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اُس وقت وزیراعظم آفس ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مزید وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر وزارت کو عملدرآمد کے لیے 5 سالوں پر محیط مخصوص اسٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا جائے گا، تاکہ کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ رواں برس وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔‘