The Dawn News - Pakistan - Punjab

آرمی چیف کی سعودی فوجی مشیر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: سعودی وزیر دفاع کے فوجی مشیر میجر جنرل عبداللہ العتیبی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور تربیتی تبادلوں کے پروگرام سمیت مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف  نے رائل سعودی لینڈ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سے ملاقات، افغان امن عمل کی پیش رفت پر غور

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والی سعودی شخصیت نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قابلِ قدر خدمات کا اعتراف کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی مووجود تھے۔

قبل ازیں آرمی چیف نے ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سینٹر (اے ایم سی) کا دورہ کیا جہاں لیفٹننٹ جنرل خاور رحمٰن نے اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے فرائض سنبھالے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ریٹائر ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سمیت آرمی میڈیکل کور کے حاضر اور سابق افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

افسران اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے آرمی میڈیکل کور کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت کی میعاری سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کی تعریف کی۔

اس سے قبل ایبٹ آباد پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارِ شہدا پر گلدستے رکھے اور فاتحہ ادا کی۔

یہ خبر 13 سمتبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔