The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی آئی اے کے بیڑے میں مزید 14 طیارے شامل کرنے کا اعلان
ٹیکسلا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سال 2023 تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بیڑے میں 14 طیاروں کے اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے قومی ایئر لائن کے لیے ایک بزنس پلان تشکیل دیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان بھی دے چکے ہیں، اس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی موجودہ تعداد 31 سے بڑھا کر 45 کردی جائے گی'۔

غلام سرور خان نے بتایا کہ طیارے ڈرائی اور ویٹ لیز پر لینے کے بجائے خریدے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ڈرائی لیز سے مراد ایک طویل مدتی طریقہ کار ہوتا ہے جس میں عملے، مینٹیننس اور انشورنس کے بغیر ماہانہ یا سالانہ بنیادوں پر ادائیگی کر کے کسی ایئر لائن کو طیارہ فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال طیارہ پرواز کے لیے تیار

دوسری جانب ویٹ لیز وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس میں مختصر مدت کے طریقہ کار کے تحت عملے، مینٹیننس کے ساتھ طیارہ دیا جاتا ہے جبکہ اس کی ادائیگی پرواز کے وقت کا حساب کتاب لگا کر کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پی آئی اے ملکی اور غیر ملکی روٹس پر 31 طیارے چلا رہی ہے اور اس کے بیڑے میں مرحلہ وار اضافہ کر کے ان کی تعداد 45 کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس جدید حکمت عملی کے تحت پی آئی اے میں اس سال 4 طیارے شامل کیے جائیں گے جس میں وہ 2 اے آر ٹی بھی ہوں گے جو تکنیکی بنیادوں پر گراؤنڈ کردیے گئے تھے، تاہم اب انہیں آپریشنل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں 2023 تک 12 نئے طیارے شامل ہوں گے، سی ای او

وزیر ہوا بازی نے مزید کہا کہ ’یہ طیارے پی آئی اے کے اپنے وسائل استعمال کر کے فعال کردیے جائیں گے اور حکومت سے کوئی امداد نہیں لی جائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ اچھے فیصلوں اور بہتر حکمرانی کی وجہ سے پی آئی اے کی آمدن میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔

حال ہی میں مکمل ہونے والی حج پروازوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن نے اپنے طیاروں کے ساتھ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ خبر 17 ستمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔