The Dawn News - Sport - Cricket

شاہد آفریدی کا سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی20 ٹیم پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے پرستار بچے سے ملنے ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے 13 سالہ سید حسن کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی کراچی میں اپنے مداح کو کینسر کے علاج کی پیشکش

اس موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فینز میرا اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ میری بہت حوصلہ افزائی کی۔
بوم بوم آفریدی نے مریض سید حسن کو علاج کرانے کی پیشکش بھی کی۔

سابق کپتان نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام  کو وقت دیں، 6 ٹیموں کا نظام بہتر ہے کیونکہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ جونیر سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت میں بھی ملے گی۔

انہوں نے مستقبل کے لیے قومی ٹیم کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے سابق کرکٹرز شعیب اختر، محمد یوسف اور یونس خان کو انڈر 19 ٹیم کی ذمے داریاں دینے کی بھی تجویز پیش کی۔

آفریدی نے مصباح کو چیف  سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بنانے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ مصباح محنتی ہے اور 24 گھنٹے کام کرتا ہے،  ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننا بڑا چیلنج ہے لیکن مصباح دونوں عہدوں سے انصاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی اصل عمر کیا ہے؟ برسوں بعد پتا چل گیا

سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز کو ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ کپتان بنانا درست ہے لیکن تینوں فارمیٹ کو لے کر چلنا مشکل ہے لہٰذا سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی20 پر فوکس کریں اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں۔

اہم سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر(آئی پی ایل) کی جانب سے بڑا دباؤ ہے تاہم سری لنکا کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر رضامند کرے، ہم نے سری لنکا کو ہمیشہ سپورٹ کیا ان کو لازمی آنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کھیلا سب نے مجھے عزت دی ہےاور بھارت میں ہر کوئی مودی نہیں اچھے لوگ بھی ہیں، مودی گندہ کردار ادا کر رہا ہے اور ان کے اس کردار نے پوری دنیا میں بھارت کو بدنام کردیا ہے۔