The Dawn News - Amazing

دلہن، دلہا کو بیاہ لائی
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن نے تمام روایتی رسم و رواج کو مسترد کردیا اور خود اپنے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ اختر خوشی نامی اس دلہن نے شادی کی تمام روایات کو اس وقت چیلنج کیا جب یہ اپنی بارات لڑکے کے گھر خود لے کر گئیں جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کراکر اپنے گھر بھی لے آئیں۔

ان دونوں کی یہ شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہے۔

عام طور پر روایتی شادیوں میں لڑکا، لڑکی کے گھر باراتیوں کے ساتھ آتا ہے اور شادی کرکے اپنی دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے۔

لیکن اس مثالی شادی میں خدیجہ اختر باراتیوں کے ساتھ اپنے دولہے طارق السلام کے گھر پہنچیں، جہاں ان سے شادی کرکے وہ انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئیں۔

ان کی شادی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

اس حوالے سے خدیجہ کا کہنا تھا کہ 'میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں، لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں'۔

27 سالہ دلہے طارق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔

ویڈیو دیکھیں: دلہا، دلہن کی شادی میں ہیلی کاپٹر میں انٹری

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم دونوں نے مل کر ایسی شادی اس لیے کی تاکہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جاسکے اور خواتین کو بھی برابری کے حقوق مل سکیں'۔

اس جوڑے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس شادی سے لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ خواتین بھی وہ سارے کام کرسکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے اس دلہن کو بہادر کہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اس طرح شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی شادی میں روایات کی تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔