The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ہوشیار رہیں، آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے قبائلی عوام کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے جس کے لیے پاکستان مستقل کوششیں کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے ضلع میرانشاہ کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کرنے کے بعد ان سے خطاب کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے، افغانستان ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے اور ہم جتنا پاکستان میں امن کے خواہش مند ہیں، اتنا ہی افغانستان میں بھی ہیں۔

قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار امن افغان امن سے جڑا ہے اور وہاں پر دیرپا امن کے لیے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین اپنے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہیں، بزرگوں کا تجربہ اور دانش کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتیں اور توانائی کامیابی کا فارمولہ ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خبردار کیا کہ قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت و معاونت کاروں سے ہوشیار رہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ عناصر پرامن شہریوں کے درمیان رہ کر دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں لیکن ان عناصر کو طاقت کے ذریعے دبانا مشکل کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی شہادتوں کے باوجود ہم نہیں چاہتے کہ ان عناصر سے نمٹنے کے دوران عام شہری متاثر ہوں اور ہم باہمی تعاون سے ہی ایسے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے امن اور استحکام و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو قبائلی علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ دیگر منصوبوں جلد مکمل کرنے کی درخواست کی جبکہ قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو سیکیورٹی ماحول بہتر رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔