The Dawn News - World - America Europe

ایران نے زیرحراست آسٹریلوی جوڑے کو 3 ماہ بعد رہا کردیا
ایران نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار برطانوی نژاد آسٹریلوی بلاگر اور ان کے خاوند کو تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے تمام الزامات واپس لیے جانے کے بعد جوڑا اب واپس آسٹریلیا پہنچ چکا ہے۔

آسٹریلوی جوڑے نے اپنے ایک بیان میں رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنے پیاروں کے ساتھ بحفاظت آسٹریلیا واپسی پر بہت خوش ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ بہت مشکل تھے اور ہم جانتے ہیں ان لوگوں کے لیے یہ مشکل وقت تھا جو گھروں میں موجود تھے اور ہمارے لیے پریشان تھے’۔

انہوں نے بحفاظت رہائی کی کوششوں پر آسٹریلیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:ایران: 2 برطانوی نژاد آسٹریلین اور ایک آسٹریلوی شہری گرفتار

دوسری جانب ایران نے آسٹریلوی جوڑے کی رہائی کے حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی تفصیلات جاری کی گئیں۔

آسٹریلوی جوڑے کو ایران کے دارالحکومت تہران کے  ایوین جیل میں رکھا گیا تھا جہاں انہیں بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانے پر گرفتار کرکے تین ماہ تک رکھا گیا۔

آسٹریلوی جوڑا دو سال قبل دنیا اور بالخصوص جنوبی ایشیا کے دورے پر نکلا تھا اور وہ مسلسل اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹ میں سفری احوال سے آگاہ کر رہا تھا لیکن کرغیزستان اور پاکستان میں اپنے سفر کے حوالے سے سوشل میڈیا میں خبر دی تھی اور اچانک غائب ہوگیا تھا۔

ایران نے رواں سال جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا پہنچنے کے بعد میڈیا سے احتیاط برتنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے بیان میں جوڑے نے کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ ایران میں دیگر لوگ بھی گرفتار ہیں جن میں ایک ساتھی آسٹریلوی بھی ہیں اور میڈیا کی تنقیدی کوریج سے ان کی رہائی میں مدد نہیں ملے گی’۔

یہ بھی پڑھیں:ایران: برطانوی شہریوں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں 12 برس قید

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ میرائز پین کا کہنا تھا کہ حکومت تیسری آسٹریلوی کو واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم ان کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔

خیال رہے کہ میلبورن یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار موری گلبرٹ کو ایران میں اکتوبر 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ میرائز پین کا کہنا تھا کہ ‘انہیں مخصوص وقت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایران کے قانونی نظام کا سامنا کررہی ہیں جہاں انہیں کارروائی کے بعد سزا دی گئی ہے تاہم حکومت نے ان پر لگنے والے جاسوسی کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے’۔