The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، سربراہ آئرلینڈ کرکٹ
کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارین ڈیوٹرن نے اپنے ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وارین ڈیوٹرن نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران لاہور کا دورہ کیا اور سیریز کے کامیاب اختتام پر بہت متاثر ہوئے ہیں۔

وارین ڈیوٹرن  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘ہمارے ساتھ انتہائی بہترین انداز کی مہمان نوازی، خلوص  اور پیار سے پیش آئے اور کرکٹ دیکھنا سب کا مقصد تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ آئرلینڈ اب ایک ٹیسٹ نیشن ہے اور ہم اس کو بہت ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم کرکٹ کی دنیا میں ابھرتے اور مضبوط رکن کی حیثیت سے کردار ادا کریں’۔

مزید پڑھیں:امام کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ انسانی گمان ہوتا ہے کہ جب تک چیزوں کو آپ خود نہیں دیکھتے اس وقت تک تصورات ہی ہوتے ہیں اور اس دورے سے میں سمجھتا ہوں کہ اس تصور میں تبدیلی شروع ہوگی’۔

دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر کیا گیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم کو کراچی اور لاہور میں شان دار سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اسی لیے آئرلینڈ کرکٹ کے سربراہ بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارا دورہ پاکستان پوری دنیائے کرکٹ کیلئے پیغام ہے، سری لنکن کوچ

وارین ڈیوٹرن  نے کہا کہ ‘اسلام آباد اور لاہور میں ہم نے جو دیکھا وہ غیر معمولی تھا جہاں کرکٹ حکام، سیکیورٹی حکام، حکومت، پولیس اور دیگر تمام افراد کو تشخص کی بحالی کے لیے مل کر شان دار کام کررہے تھے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس سے بہتری کا اشارہ ملتا ہے اور اگر ہمیں ساری سہولیات دستیاب ہیں تو پھر یہاں نہ آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی’۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ‘رواں ماہ کے آخر میں ہمارے بورڈ کا اجلاس ہے اور بورڈ کو آگاہ کروں گا کہ ہم نے غیرمعمولی اقدامات دیکھے ہیں جو دنیا بھر میں کرکٹ بورڈ کی سطح پر دیکھتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم دیگر بورڈز کو بھی کہیں گے کہ ہم ماضی میں یہاں گئے’۔

مزیدپڑھیں:پاک-آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ کی جھلکیاں

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مئی 2018 میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جاچکی ہے جس میں آئرلینڈ نے اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخر میں پاکستان آئی تھیں اور 27 ستمبر سے ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوا تھا اور 7 اکتوبر کو لاہور میں آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلا گیا تھا۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ سیریز کراچی میں کھیلی گئی تھی جہاں پاکستان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ لاہور میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔