The Dawn News - World - India

بھارت: اسکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر استاد معطل
آبادی کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ پڑھانے پر معطل کردیا گیا۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ نظم سوا صدی قبل 1905 میں لکھی تھی اور یہ نظم پاکستان میں تقریبا ہر اسکول اور مدرسے میں پڑھائی جاتی ہے۔

علامہ اقبال کی یہی نظم ہندوستان میں بھی مسلمان طلبہ دوران تعلیم اسکول و مدارس میں پڑھتے ہیں۔

یہ نظم ننھے طالب علم کی جانب سے اچھا شاگرد، بہترین انسان اور دوسروں کا ہمدرد بننے کی دعا ہے۔

اس نظم کو اردو میں لکھی گئی طالب علموں کی مقبول دعا کا درجہ بھی حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہی اساتذہ اور والدین بچوں اور شاگردوں کو اسے پڑھنے پرآمادہ کرتے ہیں۔

تاہم بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے علاقے بسالپور کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو شاگردوں کو یہ دعا پڑھنے پر آمادہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق بسالپور کے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر 45 سالہ فرقان احمد کے خلاف انتہا پسند ہندو جماعت ’وشوا ہندو پریشد‘ (وی ایچ پی) کے ارکان نے شکایت کی تھی۔

ہندو انتہا پسند ارکان کی شکایت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔

علامہ اقبال کی وفات تقسیم ہند سے قبل ہوئی تھی—فوٹو: پی ٹی وی

محکمہ تعلیم کی تفتیشی ٹیم نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو طلبہ کو علامہ اقبال کی دعا پڑھنے پر آمادہ کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی اسکولوں میں علامہ اقبال کی ایک صدی قبل لکھی گئی نظم ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہے۔

علامہ اقبال کی یہ نظم بھی ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ کی طرح دعائیہ نظم ہے، جس میں انہوں نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار اور اس کی سلامتی کی بات کی ہے۔

علامہ اقبال کی ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ نظم کو نہ صرف بھارت کے تعلیمی اداروں بلکہ حکومتی و ریاستی تقریبات میں بھی پڑھا جاتا ہے اور اسی نظم کو بھارت کی فلموں میں بھی گیت کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

علامہ اقبال تقسیم ہند سے قبل حالیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 1877 میں پیدا ہوئے اور وہ قیام پاکستان سے قبل ہی رحلت فرما گئے۔

علامہ اقبال نے ہی آزاد پاکستان کا خواب دیکھا تھا، وہ پاکستان کے قومی شاعر ہیں اور انہیں ان کی کلاسیکل شاعری کی وجہ سے شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے۔