The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایک کروڑ سرکاری نوکریوں کا وعدہ نہیں کیا تھا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی بلکہ پاکستان کی بہتری کے لیے نجی شعبے پر انحصار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے انجینئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ 'حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت اپنے ماتحت 400 اداروں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے'۔

ان کے اس بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا اور اسے تحریک انصاف کا ایک اور 'یو ٹرن' قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے، فواد چوہدری

آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے بیان کی وضاحت کی اور کہا کہ 'حکومت کا کام ہے کہ وہ ایسے مواقع پیدا کرے جس میں نوکریاں پیدا ہوں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس وقت سرکاری نوکریاں کل افرادی قوت کا 6 فیصد ہیں جن میں تمام صوبائی، وفاقی و نیم سرکاری اداروں کی ملازمتیں شامل ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریاں اگر 12 فیصد بھی کردی جائیں تو تمام سرکاری ادارے بیٹھ جائیں گے، حکومت کا کام ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جس سے معیشت میں لوگوں کا حصہ بڑھے اور جدید دور میں نجی شعبے ملازمتیں پیدا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے تمام سرکاری اداروں میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے اداروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا بیان خان صاحب کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے نجی شعبے پر انحصار کرنا ہوگا، اس معاملے کا حل ہرگز یہ نہیں کہ تمام بھرتیاں سرکاری کرلی جائیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ لکھا کہ 'اگر تحریک انصاف نےایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی'۔