The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’آزادی مارچ‘ سے متعلق ہدایت نامے سے دھرنا طویل ہونے کا اشارہ
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کم از کم 4 سے 5 روز کا راشن اور اشیائے ضروریات لے کر آئیں، جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ پارٹی کا اسلام آباد میں طویل دھرنا دینے کا ارادہ ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے اپنے کارکنان اور ہمدردوں کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق طالبعلم اپنے ہمراہ درسی کتب اور قرآن پاک لے کر آئیں تا کہ ان کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے زیرِ انتظام مدرسوں میں ہزاروں نوجوان طالبعلم زیرِ تعلیم ہیں جنہیں ’آزادی مارچ‘ میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

32 نکات پر مشتمل یہ ہدایت نامہ میڈیا کو بھی جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم 'انصار الاسلام' پر پابندی عائد

قبل ازیں جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر مولانا راشد سومرو نے یہ ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد دیگر صوبوں کے پارٹی رہنماؤں نے بھی یہ ہدایات جاری کردیں۔

اس سلسلے میں مقامی عہدیداران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو اسلام آباد پہنچانے کے لیے کرائے کی گاڑیوں کا بندوبست کریں۔

اس کے علاوہ دھرنے کے متوقع شرکا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ کپڑوں کے کم از کم 2 جوڑے، بستر کی چادریں، کمبل، خشک میوہ جات، چھتریاں، موبائل فون چارجر، پانی کی بوتلیں وغیرہ لے کر آئیں اور اسلام آباد میں ایک ہفتے تک دھرنا دینے کے لیے تیار رہیں۔

تاہم مارچ کے شرکا کو لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ، چاقو، چھڑیاں اور لاٹھیاں نہ لانے کی تاکید کی گئی۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے قبل ہی مدارس کی نگرانی شروع

اس کے ساتھ ساتھ انہیں مارچ کے دوران پُرامن رہنے، دوسروں کو بھی پُرامن رہنے کی ہدایت کرنے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پارٹی کے ضلعی گروپس کو اپنے ساتھ کسی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ایمبولینس اور ایک کرین لانے کی بھی ہدایت کی گئی تا کہ سڑک سے رکاوٹیں دور کی جاسکیں اور ایمبولینسوں میں نمک اور پانی کی بھی وافر مقدار رکھنے کا بھی کہا گیا ہے کہ اگر پولیس آنسو گیس فائر کرے تو ان کا استعمال کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ شرکا کے لیے اپنے ہمراہ اپنا قومی شناختی کارڈ رکھنا ضروری ہوگا جبکہ کسی اجنبی کو مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مذکورہ ہدایت نامے میں اسلام آباد میں خیمہ بستی بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے، جس کے لیے انتباہ جاری کیا گیا کہ شرکا وہاں ایل پی جی سلنڈر استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا کم از کم 7 روز کا ہوسکتا ہے جس میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔

ادھر جے یو آئی (ف) سندھ کے مطابق حکومت مخالف مارچ کا آغاز کراچی-حیدرآباد موٹروے پر قائم ٹول پلازہ سے ہوگا جہاں سے شرکا گھوٹکی کے علاقے اوباڑو جائیں گے۔

دوسری جانب پارٹی کی مقامی انتظامیہ کو ان کے علاقوں میں موجود تمام مساجد اور مدرسے صاف رکھنے اور مارچ کے شرکا کی رہائش کا انتظام رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں وائی فائی اور ٹیلی فون کی سہولت بھی انہیں میسر ہو۔

جے یو آئی (ف) نے اپنے کارکنان پر زور دیا کہ اپنی خواتین کو ’آزادی مارچ‘ کے دوران روزے رکھنے کی تاکید کریں۔

یہ خبر 23 اکتوبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔