The Dawn News - Sport - Cricket

وارنر کی ٹی ٹوئنٹی میں شان دار واپسی، سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست
آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک سالہ پابندی کے اختتام پر ٹیسٹ کے بعد ٹوئنٹی میں بھی واپس آگئے ہیں اور ڈیڑھ سال بعد پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست سنچری کے ساتھ ٹیم کو سیریز میں فاتحانہ آغاز فراہم کردیا۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں لاستھ ملینگا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ڈیڑھ برس بعد آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ مل کر 122 رنز کا شان دار آغاز کیا اور اس دوران دونوں اوپنرز نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز

ایرون فنچ 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد گلین میکسویل میدان میں آئے اور بے دردی سے مہمان باؤلرز کا سامنا کیا۔

آسٹریلیا کا اسکور آخری اوور میں 229 رنز پر پہنچا تھا کہ میکسویل بھی آؤٹ ہوگئے، ان کی 28 گیندوں کی جارحانہ اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اور مجموعی طور پر 62 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر نے 56 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس کے لیے انہوں نے 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اننگز کی آخری گیند تک وکٹ پر کھڑے رہے۔

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو مشکل ہدف دے دیا جو ان کے لیے خواب ہی ثابت ہوگیا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم مل کر ڈیوڈ وارنر کی انفرادی اننگز کے برابر بھی رنز نہ بنا سکی اور ابتدائی 5 وکٹیں 50 رنز پر گر چکی تھیں۔

شناکا نے سب سے زیادہ 17 اور پریرا نے 16 رنز بنائے اس کے علاوہ فرنانڈو اور ملینگا نے 13،13 رنز کی مختصر اننگز کھیلیں، اوپنر گناتھیلاکا 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کو شکست، پاکستانی ویمن ٹیم پہلے ٹی20 میچ میں کامیاب

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم ڈیوڈ وارنر کو شان دار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکا کو 134 رنز کی بھاری شکست دے کر آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

سیریز کا دوسرا میچ 30 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی یکم نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 3 نومبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔