The Dawn News - News

مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے پلان بی پر غور
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کو ناکامی کے ساتھ ختم کرنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے پلان بی پر غور شروع کردیا۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مشاورتی اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی صدارت میں ہوا جہاں کامران مرتضیٰ اور سینیٹر طلحہ محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن رہبر کمیٹی کی تجاویز اور کارکنوں کے جذبات کی کشمش میں پھنس گئے اور دوسری جانب اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر بھی مشکل کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ سے متعلق پلان بی پر غور شروع کردیا ہے جس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام، ملک گیر شٹر ڈاؤن، صوبائی و ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن شامل ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سینیٹر طلحہ محمود اور کامران مرتضی کو بھی طلب کیا جہاں کامران مرتضٰی نے قانونی و آئینی نکات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود نے دیگر سیاسی جماعتوں، تاجروں اور سماجی تنطیموں سے رابطوں سے آگاہ کیا۔

جے یو آئی ایف کے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کارکنوں میں پائے جانے والے جذبات سے متعلق امور بھی زیر غور آئے جس کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں نے دھرنے کے شرکا میں وقت گزارا تھا۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے ناکامی کے ساتھ واپس جانے کے آپشن  کو مسترد کردیا جبکہ ڈی چوک جانے اور چند روز بعد واپسی کا آپشن زیر غور ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مزید 24 گھنٹے کی مہلت دینے پر بھی مشاورت کی۔