The Dawn News - World - Asia

جوہری معاہدے کو ایک اور دھچکا، ایران نے یورینیئم افزودگی بحال کردی
ایران نے جنوبی تہران میں قائم اپنے زیر زمین فورڈو پلانٹ میں یورینیئم کی افزادگی بحال کرکے مغربی طاقتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے بتایا کہ انجینئرز نے جمعرات کو صبح سے ہی پلانٹ کے سینٹری فیوجز میں یورینئم ہیگزا فلورائیڈ گیس ڈالنا شروع کی۔

خیال رہےکہ طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے فورڈو پلانٹ میں یورینئم کی افزودگی کی معطلی ان شرائط میں شامل تھی جس پر ایران پابندیاں اٹھانے کی صورت میں راضی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایک ہزار سے زائد سینٹری فیوجز کو گیس فراہمی کا اعلان

ایران کی جانب سے یہ اعلان گیا کہ وہ آدھی رات کے وقت فورڈو پلانٹ پر افزودگی کا عمل بحال کردے گا، جس کے بعد کمزور جوہری معاہدے کے دیگر فریقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں امریکا کی جانب سے تاریخی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سے برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاہم اب یورینئم افزودگی کی بحالی ایران کی جانب سے معاہدے کے خلاف اٹھایا گیا چوتھا اقدام ہے جس کے ردِ عمل میں امریکا نے ’سنجیدہ اقدامات‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا پڑوسی ممالک کے ساتھ خطے کی ’سیکیورٹی کا نیا منصوبہ‘ پیش

واضح رہے کہ یورینئم کی افزودگی ایک حساس عمل ہے جو جوہری توانائی کے پلانٹ کے لیے ایندھن تیار کرتا ہے لیکن اس کی انتہائی شکل وار ہیڈ کے لیے جوہری مواد بھی ہوسکتی ہے۔

ایران اب 2015 کے جوہری معاہدے میں دی گئی حد 3.67 فیصد سے زیادہ یعنی 4.5 فیصد یورینئم افزدہ کررہا ہے لیکن یہ اس کی سابقہ سطح سے 20 فیصد جبکہ وار ہیڈ کے جوہری مواد کی حد سے 90 فیصد کم ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی نیوکلیئر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ ’یہ تمام سرگرمیاں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، سعودیہ تنازع سے خطے میں غیرمعمولی غربت بڑھے گی، عمران خان

اس سے قبل ایران نے جعمرات کو اس وقت آئی اے ای اے کی ایک انسپکٹر کی اسناد واپس لینے کا اعلان کیا تھا جب نطنز میں ایک افزودگی پلانٹ کے گیٹ پر ان کی وجہ سے الارم بج گیا تھا اور شبہ پیدا ہوا تھا کہ وہ اپنے ساتھ مشکوک مواد رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انسپکٹر کے پاس سے کونسا مواد برآمد ہوا تھا۔